پشاور(نیوز ڈٰسک) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد نے شدید گرمی کے باعث سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 10روز ہ تعطیلات کا اعلان کر دیا، خلاف ورزی کرنے والے سکول بند کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد نے شدید گرمی کے باعث سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور پورے صوبے میں تمام نجی و سرکاری سکول 10روز کیلئے بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کو عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کو جرمانے اور بند کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے، مزید دس روز بند رہنے کے بعد اب تمام سکول 14اگست کے بعد کھلیں گے۔۔