Wednesday October 30, 2024

ڈالر کو ایک کے بعد ایک جھٹکا گر کر کتنے روپے کا ہو گیا ، بڑی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی دیکھی گئی ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پونڈ کی قیمت بڑھ گئی۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 124 روپے سے کم ہو کر 123 روپے رہ

گئی جبکہ یورو 142 روپے پر مستحکم رہالیکن برطانوی پونڈ کی قیمت 2 روپے کے اضافے سے162 روپے ہو گئی جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں زیادہ اتار چڑھا نہیں دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر برطانوی پونڈ 84 پیسے سستا ہو کر 161 روپے 32 پیسے اور یورو 42 پیسے سستا ہو کر 143 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے خود روپے کی قدر کم نا کی تو مارکیٹ میں استحکام رہنے کا امکان ہے۔

FOLLOW US