Saturday January 18, 2025

حکومت سازی کاعمل آخری مراحل میں داخل،عمران خان نے حتمی اجلا س کب طلب کر لیا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت سازی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دن 2 بجےہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری و ساری ہے۔اس حوالے سے اتحادیوں سے بھی بات چیت ہو رہی ہے جبکہ ان سے معاملات بھی طے کئیے جارہے ہیں۔اس وقت

 

پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔یوں 2صوبوں اور مرکز میں حکومت بنانے کے بعد تحریک انصاف ایک مظبوط وفاقی جماعت بن کر ابھرے گی اور عمران خان گزشتہ دہائی کے سب سے مضبوط وزیر اعظم بن کر سامنے آئیں گے۔اس وقت بنی گالہ می ں مسلسل اجلاس پر اجلاس جاری ہیں جن میں حکومت سازی کے مراحل کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ اہم وزارتوں اور عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کونسا عہدہ کس شخصیت کے پاس جائے گا ،کونسی وزارت تحریک انصاف کے پاس رہے گی اور کونسی وزارت اتحادیوں کی جھولی میں ڈالی جائے گی ،اس چیز کا فیصلہ بھی کیا جارہا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق حکومت سازی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔چیئرمین تحریک انصاف نےپارلیمانی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیا۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دن 2 بجےہوگا۔۔تحریک انصاف کےتمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔اجلاس کے بعد اہم ترین اعلانات ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

FOLLOW US