اسلام آباد (نیوزڈیسک) کنور محمد دلشاد سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عمران خان عہد حاضر کے کسی بھی لیڈر کی نسبت زیادہ کر شماتی شخصیت ہیں جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے الیکشن میں کامیابی کے فورا بعد ریاست مدینہ کی تشبیح دی تھی لہذٰ ا اپنے اسلامی قومی
بیانیے کی روشنی میں انہیں اپنے حلف کی تقریب شاہ فیصل مسجد میں منعقد کروا کے نئی اسلامی روایت قائم کرنی چاہئے ۔شاہ فیصل مسجد میں تمام اسلامی ممالک کے سفارتکاروں اور ریاستی اداروں کے سر براہان کو بھی سیکورٹی مسائل کا سامنا نہیں ہوگا اور عمران خان کا یہ عمل فرزندان اسلام کوتازہ ہوا کا جھونکا محسوس ہوگا۔ پاکستانی عوام اپنے تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عمران خان کی اس روایت پر لبیک کہیں گے اور متوقع وزیر اعظم عمران خان جن تکلیف دہ اور مشکل حالات کا سامنا کر رہے ان حالات میں شاہ فیصل مسجد میں حلف اٹھانے سے پوری قوم ان کی مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ آن کھڑی ہوگی ۔