اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے سازشیں کرنیوالے پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان نے اپنے ساتھ بند کمروں میں لے جا کر ان کیساتھ کیا کیا؟ کسی کو منہ دکھانے لائق نہ چھوڑا.. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔ایک
جانب آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو دوسری جانب پارٹی ہی کے مختلف رہنماؤں نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے میڈیا پر مہم چلانا شروع کر دی اور اپنے اپنے نام پھیلانے شروع کر دئیے جس پر عمران خان نے ان کیساتھ وہ سلوک کیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے۔معروف صحافی و تجزیہ کار خاور گھمن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈران جو عمران خان کے قریب بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ان تمام رہنماؤں کی تھوڑی نہیں بلکہ بہت زیادہ ’طبیعت صاف‘ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام رہنماؤں کو الگ الگ بند کمرے میں بلا کر ان کی طبیعت صاف کی اور بتایا کہ ابھی پنجاب میں حکومت سازی کیلئے نمبرز ہی پورے نہیں ہوئے اور جب نمبر پورے ہوں گے تو پھر سوچیں گے کہ وزارت اعلیٰ کیلئے کس کا نام لیا جائے، اس لئے میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی ہے اسے بند کیا جائے کیونکہ جس کا نام دینا ہو گا، دیدیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔ایک جانب آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو دوسری جانب پارٹی ہی کے مختلف رہنماؤں نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے میڈیا پر مہم چلانا شروع کر دی اور اپنے اپنے نام پھیلانے شروع کر دئیے جس پر عمران خان نے ان کیساتھ وہ سلوک کیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے۔