Friday November 1, 2024

کپتان کو یہ اختیارات دیئے جائیں،عمران خان کے حکومت سنبھالنے سے قبل شیخ رشید نے اسٹیبلیشمنٹ سے خصوصی درخواست کردی

لاہور (نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے پاکستان اور جمہوریت کی سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے موجودہ اقتصادی اور خارجی تناظر کو سامنے رکھتے ہوئے عمران خان کو فری ہینڈ دینا چاہئے عمران خان محکمہ پولیس میں بہتری لائیں گے بہتر فنانشل سیٹ اپ متعارف

 

کروائیں گے اپوزیشن کو پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور عمران خان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنی حکومت کے قیام کا فیصلہ کرلیں گے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں پاکستان کی پوری قوم الیکشن کے مطلوبہ نتائج پر پوری اتری ہے اور ملک میں کسی جگہ بھی عام انتخابات کے موقع پر غلط پولنگ نہیں ہوئی پولنگ کے موقع پر ووٹروں کے شناختی کارڈ دو دو جگہ پر چیک ہوئے پولنگ کا عمل سست ضرور تھا لیکن اس تمام عمل کے نتیجے میں پاکستانی قوم نے جمہوریت کو استحکام دیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی طور پر انتہائی حساس جگہ پر ہے ہماری کوشش ہے کہ اس سارے عمل میں لوگوں کے دل جیت سکیں پولیس نظام میں بہتری اور اوورسیز پاکستانیوں میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی پیدا کر سکیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ملک کے کسی بھی حلقے یا پولنگ سٹیشن میں دھاندلی ہوئی یا غلط ووٹنگ ہوئی تو ہم حلقہ کھلوانے کیلئے تیار ہیں مولانا فضل الرحمان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی افغانستان سے سہالہ تک تمام باتیں ختم ہوگئی ہیں پاکستان مسلم لیگ ن میں ایک گروپ جوگر پہنے تیار بیٹھا ہے اور انگرائی لے رہا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے بتالیس افراد کی بات کی تھی جو اب باسٹھ ہو گئے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کی مخالفت کرنے والے اندر سے سب ایک ہیں لیکن ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا سب لوگ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آگے چل کر گرینڈ الائنس نہیں بلکہ صرف الائنس بنے گا کچھ لوگ عمران کے ساتھ چلیں گے اور اب پاکستان کے عوام کے معیار پر پورا اترنا عمران خان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں حوصلہ ہارے ہیں انہیں اتنی سہولت دینی چاہئے وگرنہ این آر او نہ ہو جائے۔

FOLLOW US