Sunday January 19, 2025

صدر مملکت ممنون حسین کونواز شریف کیلئے کیا کام کرنے سے روک دیا گیا؟ناقابل یقین انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک) سینئر صحافی اورمعروف تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ صدر پاکستان ممنون حسین کو سکیورٹی کلیئر نس کے نام پر نوازشریف کی عیادت کرنیکی اجازت نہیں مل سکی ۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کو سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر نوازشریف کی عیادت کی اجازت نہیں مل

 

سکی ۔ صدر پاکستان کی دودن سے کوشش تھی کہ نوازشریف کی عیادت کے لئے جائیں ۔ جب ہم نے ا س حوالے سے خبر نشر کی تو اس کے جواب میں یہ خبر نشر کی گئی کہ صدر پاکستان میاں نوازشریف کی عیادت کے لئے جارہے ہیں اور پھر نوازشریف کو جلدی جلدی اڈیالہ جیل پہنچایا گیا تو اس کا مقصد بھی یہی تھا کہ کہیں صدر ممنون حسین ان کی عیادت کے لئے نہ آجائیں۔انہوں نے کہا کہ صدر صاحب ایوان صدر میں ہی رہ گئے، نوازشریف اڈیالہ جیل چلے گئے اور ملاقات کے حوالے سے جو خبریں تھیں وہ پروپیگنڈا ثابت ہوئیں اور ہمارا موقف وہیں ہے کہ صدر ممنون کو کلیئر نس نہیں مل سکی ۔

FOLLOW US