Saturday January 18, 2025

عمران خان کو وزیراعظم بننے کے بعد قتل کرنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان کو وزیراعظم بننے کے بعد قتل کرنے کی پیشگوئی .. عمران خان کو وزیراعظم بننے کے بعد قتل کردیا جائے، بھارتی اداکارہ سمی گریوال کا تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا۔۔بھارتی اداکارہ سمی گریوال نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ کئی سال پہلے مجھے ایک پیر نے بتایا کہ میں وزیر اعظم بنوں گا اور مجھے قتل کردیا جائے گا۔تفصیلات

 

کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کےلیے جوڑ توڑ کر رہی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 165 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس حوالے سے بھارتی اداکارہ سمی گریوال کی جانب سے کئیے جانے والے ایک ٹوئیٹ نے ہلچل مچا دی تھی۔25 جولائی کو کئیے گئے ا س ٹوئیٹ میں سمی گریوال نے عمران خان کے حوالے سے بتایا تھا کہ برسوں پہلے ان کے حوالے سے ایک پیر نے پیش گوئی کی تھی میں وزیر اعظم بن جاوں گا اور اس کے بعد مجھے قتل کردیا جائے گا۔سمی گریوال نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ عمران خان اس قیمت کے باوجود جو ان کو چکانی پڑ سکتی ہے وہ اس کے لیے تیار تھے۔اس ٹوئیٹ کو شدید رد عمل آجانے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔

FOLLOW US