اسلام آباد (نیوزڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر عمران خان نے ملاقات کرنے بنی گالہ پہنچ گئے عمران خان کا منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیجی گئی رقم واپس لانے کا اعلان،برطانوی حکومت نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے
جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کےلیے جوڑ توڑ کر رہی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 165 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔۔تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے دو روز قبل ایرانی سفیر کی جانب سے بھی عمران خان کو خط لکھا گیا۔چینی سفیر بھی عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے۔برطانوی ہائی کمشنر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی۔۔انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد بھی دی اور نئی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔برطانوی حکومت پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے تعلیم سے محروم بائیس لاکھ بچوں کو سکول بھجوانے کیلئے ڈیفیڈ پاکستانی حکومت کی مدد کرے گی برطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ملکر دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے بھی تیار ہے۔اس موقع پر عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پختونخوا میں ڈیفیڈ کے کردار کو سراہا ۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے۔اس پر عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔