Sunday January 19, 2025

مسلم لیگ ن کا وہ رہنما جو تحریک انصاف کی مدد سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) مسلم لیگ(ن) کو راولپنڈی ڈویژن میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی2کی سیٹ پر کامیابی ،پی ٹی آئی قیادت نے نومنتخب لیگی ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کا مقابلہ کرنے کیلئے کمزور امیدوار قاضی احمد اکبر کو غلط ٹکٹ جاری کرنے کا اعتراف کر لیا، پنجاب میں حکومت سازی کیلئے اٹک پی پی 2کی سیٹ ہارنے پر پی ٹی آئی قیادت کا اظہار

 

ناراضگی،، تفصیلات کے مطابق اٹک کے صوبائی حلقہ پی پی 2میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے معروف سیاسی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے کزن چنگیز خان اور پی ٹی آئی ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر کے درمیان مقابلہ تھا جس میں پہلی بار قاضی احمد اکبر کامیاب ہوئے جبکہ چھچھ بھر میں احتجاج اور کارکنان کی خودسوزی کی کوششوں کی خبروں اور حقائق کے پیش نظر REVIEWمیں چنگیز خان کو نامزد کر دیا گیا تھا تاہم مبینہ طور پر سفارش و دیگر ذرائع کے بل بوتے پر قاضی احمد اکبر دوبارہ ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے جس پرسابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے صاحبزادے مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کا کہنا تھا کہ مضبوط امیدوار چنگیز خان کی بجائے عمران خان بھی میرے مقابلے میں آ جائیں انہی بھی پی پی 2پر شکست دینگے ، سیاسی مبصرین کے مطابق جہانگیر خانزادہ نے چنگیز خان کو ٹکٹ ملنے پر اندر کے خوف کی وجہ سے یہ بیان دیا اور وہ چنگیز خان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے پر سخت پریشان اور مضطرب بھی دکھائی دیئے تاہم جب قاضی احمد اکبر کی صورت میں کمزور امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا گیا تو لیگی امیدوار کی جان میں جان آئی اور میجر (ر) طاہر صادق کی کوششوں اور ملک امین اسلم کی حمایت کے باوجودقاضی احمد اکبر 3ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست کھا گئے ، یہ سیٹ راولپنڈی ڈویژن کی اکلوتی جیت ہے جو مسلم لیگ(ن) کے حصہ میں پی ٹی آئی کا غلط ٹکٹ جاری ہونے پر آئی ، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بھی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور کمزور امیدوار قاضی احمد اکبر کو غلط ٹکٹ جاری ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ، یاد رہے پی ٹی آئی کا ٹکٹ اگر چنگیز خان کو فراہم کیا جاتا تو وہ عمران خان کو چیلنج دینے والے ن لیگی امیدوار جہانگیر خانزادہ کو 20ہزار سے زائد ووٹوں کی شکست سے دوچار کر سکتے تھے۔

FOLLOW US