اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، بھارتی وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سربراہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، نیک خواہشات کا بھی اظہار۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد وفاق میں تحریک انصاف 115 نشستوں کیساتھ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب
رہی ہے۔115 نشستوں پہر فتح کیساتھ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آ چکے ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کو اب بھی حکومت قائم کرنے کیلئے مزید 22 اراکین کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم دوسری جانب عالمی رہنماوں کی جانب سے تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کو 25 جولائی کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔25 جولائی کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد عمران خان کو سعودی عرب،، متحدہ عرب امارات،، ایران،، چین،، ترکی،، امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے سربراہان کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھجوائے گئے۔ جبکہ اب بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران نریندر مودی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس دوران نریندر مودی نے عمران خان کو مل کر دونوں ممالک سے غربت مٹانے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی پیش کش بھی کی۔ عمران خان نے نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا۔ بریکنگ نیوز! بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان کو ٹیلی فون ، کس خواہش کا اظہار کردیا؟