لاہور(نیوزڈیسک)صوبہ میں حکومت سازی کے لئے پنجاب کے 9آزاد ارکان نے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔نجی ٹی وی کا ذرائع کا حوالے سے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت سے ملاقات کرنے والے پنجاب کے 9آزاد ارکان کا نام خفیہ رکھا جائے گاجبکہ آج اوکاڑہ سے
کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور اسے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 129نشستوں سے سرفہرست ہے جبکہ تحریک انصاف 123نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔