Tuesday November 5, 2024

انصاف اپنے ہی گھر سے۔۔ تحریک انصاف نے اپنے ہی 5رہنماوٴں کی پارٹی رُکنیت معطل کر دی

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان سے اپنے پانچ مقامی عہدیداروں کی رکنیت معطل کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ڈسپلینری کمیٹی نے صوبے سے پارٹی کے 5 مقامی عہدیداروں کی رکنیت ختم کر دی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی کے مطابق پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین

 

کاکڑ اور دیگر مقامی عہدیداروں اور کارکنوں فوجان بڑیچ، محمود ترین، اقبال یوسفزئی اور صدام بڑیچ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ پارٹی کےمقامی عہدیداروں کی رکنیت الیکشن میں پارٹی کو نقصان پہنچانے پر ختم کی گئی، پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان کے مطابق پارٹی رکنیت کی منسوخی کے بعد آئندہ ان اشخاص کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے مکمل عبوری نتائج کا اعلان کردیا ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 115 نشستوں کے ساتھ مرکز میں سب سے بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 64نشستیں حاصل کی ہیں۔ ۔۔۔پاکستان پیپلزپارٹی نے 43متحدہ

 

مجلس عمل نے 12، متحدہ قومی موومنٹپاکستان نے 6، پاکستان مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، 4، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 3، گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس نے 2 ، عوامی مسلم لیگ ، پاکستان تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ۔ قومی اسمبلی کیلئے 13آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ، قومی اسمبلی کی کل 272نشستوں میں سے دو نشستوں پرعام انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے ۔ پنجاباسمبلی کی مجموعی طورپر 295نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 129جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 123نشستیں حاصل کیں اسی طرحپاکستان مسلم لیگ 7، پاکستان پیپلزپارٹی 6، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ۔ پنجاب اسمبلی میں 28آزاد امیدوار ہیں ۔ سندھ اسمبلی کی کل 129نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی 76نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جس کے بعدپاکستان تحریک انصاف نے 23متحدہ ،قومی موومنٹ پاکستان 16، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 11، تحریک لبیک پاکستان نے دو اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست حاصل کی۔ ۔۔۔خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کی کل 97نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 66، متحدہ مجلس عمل نے 10، عوامی نیشنل پارٹی نے 6 ، پاکستانمسلم لیگ (ن)نے 5اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں جبکہ ۶ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

FOLLOW US