Tuesday November 5, 2024

اڈیالہ جیل میں نواز شریف کے ساتھ کیا کچھ ہو گیا۔۔تشویشناک خبر آ گئی

اسلام آباد(نویز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی۔۔نواز شریف کی جیل میں کی گئی ای سی جی غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے۔۔نواز شریف کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔خون میں کلاٹس کے باعث نواز شریف کے بازؤں میں شدید درد ہے جب کہ سینے میں بھی تکلیف ہے جس کے بعد نواز شریف کو جیل سے

 

اسپتال منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پمز اسپتال کے ایچ او ڈی کی جانب سے نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی اجازت کے بعد ہی نواز شریف کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے دو روز قبل اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظمنواز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم میں ایک کارڈیالوجسٹ سمیت دو ڈاکٹراور ایک نرس شامل تھیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے نوازشریف کا معمول کا چیک اپ کیا اور نوازشریف کی تبدیل کی گئی ادویات کے اٴْن کی صحت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے نوازشریف کا بلڈ پریشر، حرکت قلب، شوگر اور پلس ریٹ دیکھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے۔ تاہم نواز شریف کی آج جیل میں طبعیت خراب ہو گئی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی کو نواز شریف کو 11 برس، مریم نواز کو 8 برس اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال کی قید سنائی تھی۔۔برطانیہ سے وطن واپسی پر نواز شریف اور مریم نواز کو 13 جولائی کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

FOLLOW US