Tuesday November 5, 2024

’اس کو فوری گرفتار کرو۔۔۔‘ چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا،

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بار کو چیف جسٹس نے فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ندیم عباس کے ڈیرے پر

فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر افسران کو طلب کیااور وہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 50 افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے عدالت کو مزید بتایا کہ اہلکاروں کو تشدد کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 28 ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کے نومنتخب ایم ی اے ندیم عباس بارا کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر پہنچی تو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وردیاں تک پھاڑ دی گئیں جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔واقعے کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنما ندیم بارا، منیر بارا سمیت 27 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق ملک ندیم بارا کے دفتر پر فائرنگ اور آتش بازی کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی وہاں پہنچی تو مسلح کارکنان کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

FOLLOW US