Sunday January 19, 2025

عمران خان نے پوچھا کونسی سیٹ لینا چاہیں گی تو یاسمین راشد نے کیا جواب دیا؟ آپکو بھی حیرانی ہو گی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءڈاکٹر یاسمین راشد کا نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے لیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے ان کا خود کیا کہنا ہے اور عمران خان سے ان کی کیا بات ہوئی ہے؟ تفصیلات سامنے آتے ہی ہر کسی کے دل میں ان کی عزت اور بھی بڑھ گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سوشل

 

میڈیا پر یوں تو بہت سے نام گردش کر رہے ہیں اور کوئی مجھے صدر بنا رہا ہے تو کوئی گورنر اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ مجھے وزارت اعلیٰ دی جائے گی۔ درحقیقت پارٹی کے کارکن مجھ سے کافی لگاؤ رکھتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ میں نے پارٹی کی جتنی خدمت کی ہے، مجھے کوئی عہدہ ضرور ملنا چاہئے مگر میں یہ واضح کر دوں کہ عہدوں سے متعلق تمام تر فیصلے عمران خان ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنا رہے ہیں یا نہیں بنا رہے۔ عمران خان نے جب مجھ سے پوچھا تھا کہ میں نے کون سی ریزرو سیٹ لینی ہے تو میں نے کہا کہ میں صوبائی سیٹ لینا چاہتی ہوں اور اس کی وجہ بھی انہیں بتائی کہ اللہ کرے ہم پنجاب میں حکومت بنائیں تو بہت اچھی بات ہے لیکن اگر خدانخواستہ حکومات نہ بنا سکے تو میں چاہوں گی کہ اپوزیشن میں بہترین کردار ادا کر سکوں۔عمران خان نے پوچھا کونسی سیٹ لینا چاہیں گی تو یاسمین راشد نے کیا جواب دیا؟ آپکو بھی حیرانی ہو گی

FOLLOW US