Sunday January 19, 2025

وہ حلقہ جہاں تحریک انصاف کو صرف ایک پولنگ سٹیشن پر شکست اور بقیہ تمام پولنگ سٹیشنز پر کامیابی مل گئی

میانوالی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں برتری حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عام انتخابات میں 5 حلقوں سے حصہ لیا اور پانچوں حلقوں سے کامیاب ہو کر نیا ریکارڈ بنا دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے این 53 اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،،،کراچی

 

سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 میں ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی، میانوالی میں اپنے آبائی حلقہ این اے 95 سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار عبید اللہ شادی خیل، لاہور کے حلقہ این اے 131 میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور این اے 35 بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار اکرم درانی کو شکست دی۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پانچوں حلقوں سے کامیاب ہو کر ایک نیا ریکارڈ بنا لیا ۔میانوالی کے اپنے آبائی حلقہ این اے 95 میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان صرف ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی تعداد میں پیچھے رہے جبکہ حلقے کے باقی تمام پولنگ اسٹیشنز میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالف اُمیدواروں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔این اے 95 میں تھانہ داؤدخیل کے علاقہ جات کے تمام پولنگ اسٹیشنزمیں سے واحد پولنگ اسٹیشن بنی افغانان تھا جہاں پاکستان تحریک انصاف کو دونوں نشستوں پرشکست ہوئی۔اس پولنگ سٹیشن سے مسلم لیگ ن کے حاجی عبید اﷲ خان شادی خیل نے 241 اورعمران خان نے 149ووٹ حاصل کئے ۔ صوبائی سیٹ پر آزاد عادل عبداﷲ خان روکھڑی نے 252 اورپاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار امین اﷲ خان نے 161ووٹ حاصل کئے ۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔

FOLLOW US