Sunday January 19, 2025

بنی گالہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لے لیا کیونکہ۔۔!

اسلام آباد(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کے گھر بنی گالہ میں ایف سی تعینا ت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت بن کر سامنے آ ئی ہے اور 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور چیئرمین عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں تاہم اب وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی

 

حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی سرگرم ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کا اجلاس طلب کر لیاہے اور اس کیلئے عارف علوی ، شیریں مزاری ، نعیم الحق اور عارف علوی سمیت دیگر کئی رہنما بنی گالہ پہنچ چکے ہیں جبکہ بنی گالہ کی سیکیورٹی بھی سخت کرتے ہوئے ایف سی تعینات کر دی گئی ہے۔بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن مینجمنٹ سیل کے نمائندے بھی پہنچ چکے ہیں جن سے عمران خان کچھ دیر میں ملاقات کریں گے اور انتخابات کے دوران انجام دیئے گئے فرائض پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

FOLLOW US