Sunday January 19, 2025

’’کپتان کو کپتان کھلاڑی بھی کسی سے کم نہیں‘‘ بطور رکن اسمبلی تنخواہ یا مراعات نہیں لوں گا، فیصلہ سنا دیا

کراچی (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے محمد نجیب ہارو ن نے کہا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد اب میں کوئی تنخواہ وصول کروں گا اور نہ ہی بطور ایم این اے ملنے والی دیگر مراعات لوں گا۔اکیس جولائی کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر نجیب ہارون نے لکھا کہ ’میں یہ سب کراچی

کے عوام کے لیے کروں گااور ساتھ ہی ’آؤ کراچی کی بات کریں‘ کا ٹیگ لگادیا۔الیکشن اور جیت کے بعد ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھاکہ ’ میں پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی یہی توقع کرتاہوں اور عمران خان کے حکومتی اخراجات میں کمی کے مشن کیساتھ کھڑا ہوں، میں نے تنخواہ اور دیگر مراعات کی وصولی سے خود کو الگ کرلیا ، آپ بھی اپنے علاقے کے ایم پی اے اور ایم این اے کو اس ٹوئیٹ میں ٹیگ کریں اور اگر ممکن ہوتو ایسا ہی کرنے کی درخواست کریں ۔نجیب ہارون کے اس اعلان کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سراہ رہی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہاہے لیکن کچھ لوگوں نے ان سے عدم اتفاق بھی کیا اور تابندہ نے لکھا کہ ’ میرا ذاتی خیال ہے کہ آپ کو اپنی تنخواہ وصول کرنی چاہیے اور اسے علاقے کے مفاد میں استعمال کرنا چاہیے ‘۔اس دلیل سے ہارون نجیب بھی متفق ہوئے اور لکھا کہ ’’ہم یہ درخواست کرسکتے ہیں کہ حلقے کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ میں تنخواہ جاری کی جائے ، یہ ممکن ہے اور دیکھیں گے کہ اس سے جو کچھ ہوسکتاہو، وہ کردیں گے ، فنڈز تو تمام امیدواروں کو ملنے چاہیں ‘۔

FOLLOW US