Sunday January 19, 2025

عمران خان علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کیوں نہیں بنانا چاہتے؟اندر کی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان علیم خان کو وزیراعلی بنانے پر ہچکچاہٹ کا شکار، تحریک اںصاف کے سربراہ کی زیر صدارت بنی گالہ میں پنجاب میں حکومت بنانے پر مشاورت، وزیراعلی پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد پنجاب میں

 

تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں اب تک مسلم لیگ ن کو 127 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ تحریک انصاف کو 122 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ مسلم لیگ ق بھی 7 نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔یوں مجموعی طور پر تحریک انصاف کے پاس اس وقت 129 نشستیں ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس 127 نشستیں ہیں۔ پنجاب میں حکومت سازی میں آزاد امیدواروں کا اہم کردار ہوگا۔ تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ انہیں مطلوبہ آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل ہوگئی ہے، یوں وہ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب تحریک اںصاف کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔پہلے ایک خبر کے مطابق علیم خان پنجاب کے وزیراعلی بننے کیلئے فیورٹ امیدوار تھے۔ تاہم تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ بنی گالہ میں عمران خان تحریک انصاف کے رہنماوں کیساتھ مشاورت کرکے وزیراعلی پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے کئی رہنماوں نے بھی علیم خان کو وزیراعلی بنانے کی مخالفت کی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ایک دو روز میں کر لیا جائے گا۔

FOLLOW US