Sunday January 19, 2025

بریکنگ نیوز! کلثوم نواز کے انتقال کی خبریں، شریف خاندان کا با ضابطہ رد عمل آگیا

لندن (نیوزڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبروں پر شریف خاندان کا ردعمل سامنے آگیا۔ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت میں بہتری آئی ہے، بیگم کلثوم نوازنےآنکھیں کھول لیں۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں یا اب بھی ہیں۔کلثوم

 

نواز کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا یا ہے۔ سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کئی ہفتوں سے صحت بگڑنے کے باعث کومہ میں بھی چلی گئی تھیں۔ تاہم نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی سے ایک روز قبل انہیں ہوش آ گیا تھا۔اب ان کی موت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔۔دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو مرحوم قرار دے دیا ہے۔گوگل کے مطابق لندن میں موجود سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر چکی ہیں۔ بیگم کلثوم نواز رواں ماہ ہی انتقال کر گئی تھیں۔ گوگل کے مطابق کلثوم نواز کا انتقال رواں ماہ کی 14 تاریخ کو ہوا تھا۔ سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ان کے شوہر اور بیٹی کے پاکستان واپس آنے اور گرفتار ہونے سے ایک روز بعد ہوا۔تاہم اس حوالے سے شریف خاندان کا باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔شریف فیملی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔بیگم کلثوم نوازکی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازنےآنکھیں کھول لیں۔بیگم کلثوم نوازکاوینٹی لیٹرنہیں ہٹایاگیا۔بیگم کلثوم نوازکاعلاج ہارلے اسٹریٹ کلینک میں جاری ہے۔

FOLLOW US