Sunday January 19, 2025

چیئرمین پیپلز پارٹی اپنے آبائی حلقے سے منتخب ہو کر پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا حصہ بن گئے

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) بینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن بن گئے۔این اے 200 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو نے ایم کیوایم کے راشد سومرو کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو زرداری این اے 200 لاڑکانہ سے فاتح قرار پا گئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے

 

انتخاب لڑ رہے تھے جن میں مالاکنڈ،لیاری کراچی اور لاڑکانہ کا حلقہ تھا۔مالاکنڈ میں بلاول بھٹو زرداری کو تحریک انصاف کے امیدوارنے شکست دی جب کہ کراچی لیاری میں بھی بلاول بھٹو زرداری فتحیاب نہ سکے ۔تاہم اب تازہ ترین خبر کے مطابق بلاول بھٹو زرداری این اے 200 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں ۔بینظیر بھٹو اور آصف علی زرادری کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر ایوان کا حصہ بنیں گے۔این اے 200 لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ انکا آبائی حلقہ تھا اور اسی حلقے سے انکے نانا ذولفقار علی بھٹو اور انکی والدہ بینظیر بھٹو فتح یاب ہوکر وزیر اعظم بنے تھے۔اس حلقے سے انہیں ایم کیو ایم کے راشد سومرو سے تھا تاہم بلاول بھٹو ،راشد سومرو کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔بلاول بھٹو نے اس حلقے سے 84 ہزار 420 ووٹ حاصل کئیے جبکہ ارشد سومرو نے 50 ہزار 200ووٹ حاصل کئیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔یاد رہے کہ یہ نتیجہ کافی تاخیر سے سامنے آیا جس کی وجہ سے بلاول بھٹو کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

FOLLOW US