Friday November 1, 2024

وفاقی کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع۔۔ شاہ محمود قریشی، عارف علوی، اسد عمر، شیریں مزاری کو کون سی وزارتیں دی جائیں گی؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کردی، بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت مشاورت جاری، شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، شفقت محمود یا عارف علوی کو اسپیکر قومی اسمبلی،، شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے پاکستان

 

کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باآسانی وفاقی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ اب تک تحریک انصاف کو 119 قومی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد جمعرات کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب بھی کیا گیا۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے قوم سے اپنے منشور پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔دوسری جانب گزشہ شب سے عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائش گاہ میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔ خاص کر وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے اکثر مرکزی رہنما اس وقت بنی گالہ میں موجود ہیں۔ اب ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی کابینہ کے کچھ لوگوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔واضح امکان ہے کہ شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، شفقت محمود یا عارف علوی کو اسپیکر قومی اسمبلی جبکہ شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ کابینہ کے مزید لوگوں کیلئے بھی متعدد ناموں پر غور جاری ہے۔ اسد عمر کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔ جبکہ کچھ نوجوان رہنماوں کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی کوشش ہے کہ ان کی کابینہ چھوٹی سے چھوٹی ہو۔

FOLLOW US