Sunday January 19, 2025

جتنی سیٹیں حاصل کر لیں یہ بھی بہت ہیں ،سابق ن لیگی وزیر نے پارٹی کیخلاف جا کر بڑا اعلان کر دیا

سیالکوٹ(نیوزڈیسک) خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی فتح کو قبول کرلیا۔۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چھٹی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوا ہوں،میں سیٹوں کے چکر میں نہیں پڑتا کہ ہماری سیٹیں زیادہ ہیں یا کم۔انکا کہنا تھا کہ اگر ہم نے 60 سے زائد سیٹیں حاصل کرچکے ہیں تو یہ ہمارے لیے کافی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ میں

 

مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا۔آج صبح تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں برتری حاصل تھی۔اور عثمان ڈار حلقہ این اے 73 سے 113453 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ جب کہ ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف 112717 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔تاہم اس کے بعد خواجہ آصف نے ووٹوں کی گنتی کے لیے کہا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف جیت گئے اور پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار ہار گئے۔نئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خواجہ آصف نے 115067 ووٹ لیے جب کہ عثمان ڈار 113774 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔۔خواجہ آصف کی کامیابی کے بعد انہیں اپوزیشن لیڈر کے لیے بھی فیورٹ قرار دیا جارہا ہے ۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کھلے دل سے پاکستان تحریک انصاف کی فتح کو قبول کرلیا ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں سیٹوں کے چکر میں نہیں پڑتا کہ ہماری سیٹیں زیادہ ہیں یا کم۔انکا کہنا تھا کہ اگر ہم نے 60 سے زائد سیٹیں حاصل کرچکے ہیں تو یہ ہمارے لیے کافی ہے۔اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے اور اگر ہم اپنے اتحادیوں کوساتھ ملا کر مظبوط اپوزیشن بنا لیں تو ہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میں ان نتائج کو تسلیم کرتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ چھٹی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوا ہوں اور کوشش کروں گا کہ ایوان کا متحرک رکن رہوں۔۔عمران خان نے پارلیمنٹ کولعنت بھی بھیجی اورتنخواہ بھی لیتے رہے۔

FOLLOW US