Sunday January 19, 2025

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کے نام کا اعلان کر دیا

کراچی (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی نے وزیراعلی سندھ کے نام کا اعلان کردیا، عام انتخابات 2018 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کی 130 میں سے 73 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات 2018 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا

 

سلسلہ جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق وفاق میں تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔ جبکہ خیبرپختوںخواہ بھی تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ سندھ سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کل 130 میں سے 73 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔جبکہ تحریک اںصاف 23 صوبائی نشستوں پر برتری حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کیلئے 65 نشستوں پر فتح درکار ہے۔ جبکہ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مطلوبہ تعداد سے زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ ایسے میں اب پیپلز پارٹی نے صوبائی حکومت کی تشکیل کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے وزیراعلی سندھ کے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ میں اس مرتبہ بھی مراد علی شاہ ہی وزیراعلی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جبکہ بلاول بھٹو کے وزیراعلی سندھ بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب سندھ میں اس مرتبہ حزب اختلاف کو تحریک اںصاف لیڈ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

FOLLOW US