Sunday January 19, 2025

زندگی کا پہلا ووٹ عمران خان کو کاسٹ کرنے والی فجر نامی معذور لڑکی کو نئے پاکستان کا پہلا تحفہ مل گیا

لاہور(نیوزڈیسک) زندگی کا پہلا ووٹ عمران خان کو کاسٹ کرنے والی فجر نامی معذور لڑکی کو نئے پاکستان کا پہلا تحفہ مل گیا..اپنی زندگی کا پہلا ووٹ عمران خان کو ڈالنے والی فجر کو نئے پاکستان کا پہلا تحفہ مل گیا۔معروف صحافی مبشر لقمان نے فجر کو نوکری دینے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روزپاکستان کی تاریخ کے بڑے انتخابات منعقد ہوئے۔عام انتخابات کے

 

پیش نظر ملک بھر میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔جہاں ایک کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کا استعمال کر رہے تھے۔عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کو مقبول ترین اور طاقتور جماعت قرار دیا جا ہا تھا اور اب آنے والے نتائج نے بھی یہ ثابت کردی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی وطن اور کپتان کی محبت میں پاکستان آئے اور اپنا قومی فریضہ سرانجام دیا۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ایک معذور لڑکی بھی ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچی ہے۔فجر نامی لڑکی ووٹ دینے کے بعد بری طرح سے رو پڑی۔اور کہا کہ میں نے پاکستان کی بہتری کے لیے ووٹ دیا، اس ملک میں انصاف نہیں ملتا،مجھے عمران خان سے بڑی امید ہے۔اس موقع پر فجر نامی معذور لڑکی کے ساتھ موجود خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے فجر کو مکمل تعلیم دلوائی لیکن اسے کہیں بھی نوکری نہیں ملتی۔تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اپنی زندگی کا پہلا ووٹ عمران خان کو ڈالنے والی فجر کو نئے پاکستان کا تحفہ مل گیا۔معروف صحافی مبشر لقمان نے فجر کو نوکری دینے کا اعلان کردیا۔

FOLLOW US