Wednesday December 25, 2024

بریکنگ نیوز! چودھری نثار کی شکست یقینی ہو گئی

لاہور(نیوزڈیسک) چوہدری نثار کی شکست یقینی ہوگئی۔ این اے 63 سے سرور خان کو چوہدری نثار پر واضح برتری حاصل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا چار گھنٹے ہو چکے ہیں ۔اکثر حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو تی

 

جارہی ہے۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 110 ،مسلم لیگ ن کو 69 اور پیپلز پارٹی کو 38 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن پر واضع برتری حاصل کر لی ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی یقنی ہوچکی ہے۔۔این اے 63 میں چوہدری نثار اس وقت شکست کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔یہ ٹیکسلا اور واہ کا وہی حلقہ ہے جس میں چوہدری نثار کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے سرور خان سے ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سرور خان کو چوہدری نثار پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔اعدادو شمار کی بات کریں تو سرور خان 21ہزار ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ نثار علی خان 12ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔اس صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کی برتری واضح ہو چکی ہے اور اس حلقے میں چوہدری نثار کی شکست یقینی ہوتی جارہی ہے۔

FOLLOW US