Wednesday December 25, 2024

چیئرمین تحریک انصاف کی فاتحانہ تقریر لکھنے کے لیے کون سی اہم شخصیت بنی گالہ پہنچنے والی ہے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان کی فاتحانہ تقریر لکھنے کے لیے اسد عمر بنی گالہ روانہ ہو گئے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں ابھی بنی گالہ جا رہا ہوں ۔بنی گالا جا کرعمران خان کی جیت کی تقریر بھی لکھوں گا۔تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا چار گھنٹے ہو چکے ہیں ۔اکثر حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع

 

ہو چکے ہیں۔اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو تی جارہی ہے۔۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 106 ،مسلم لیگ ن کو 72 اور پیپلز پارٹی کو 39 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن پر واضع برتری حاصل کر لی ہے۔اس کے بعد تحریک انصاف نے اس الیکشن میں فتح پر جشن منانا شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ملک کو تحریک انصاف کی فتح پر مبارکباد دے دی ہے۔مکمل نتائج نتائج آتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دیں اور بھنگڑے بھی ڈالنا شروع کر دیئے ہیں۔دوسری جانب بنی گالہ میں تحریک انصاف نے جشن کی تیاریاں حتمی صورت اختیار کر چکی ہیں ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بنی گالہ میں اکٹھا ہو چکی ہے جہاں تحریک انصاف کی جانب سے مرکزی جشن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ابھی مستقبل کے وزیر اعظم کا فون آیا ہے۔میں ابھی بنی گالہ جا رہا ہوں ۔بنی گالا جا کرعمران خان کی جیت کی تقریر بھی لکھوں گا۔۔پی ٹی آئی کی کامیابی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

FOLLOW US