لاہور(ویب ڈیسک )غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ، این اے 95 میانوالی میں عمران خان کو برتری ، عمران خان 1470 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ عبیداللہ شادی کھیل 472 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں جبکہ حلقہ این اے 135 سے عمران 114 ووٹ لے کر پہلے اور اکرام خان
56 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میںانتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ صبح 8سے بجے سے شروع ہو ہو کر شام 6بجے تک پولنگ جاری رہا۔ ملک میں جاری گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے تھے۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ سندھ کے اہم شہر لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ بھی ہوا۔بعض مقامات پرلڑا ئی جھگڑے کے واقعات ہوئے جن میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں کر لی ۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری رہا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔