اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات کا پہلا نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 کے پولنگ سٹیشن 117 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک کرامت کھوکھر کو523 ووٹ ملے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو 610 ووٹ ملے ہیں۔ پولنگ سٹیشن 120 سے ملک
کرامت کھوکھر کو 660 اور سیف الملوک کھوکھر کو 610 ووٹ ملے ہیں۔پولنگ سٹیشن 120 سے ملک کرامت کھوکھر کو 660 اور سیف الملوک کو 610 ووٹ ملے ہیں۔ پولنگ سٹیشن نمبر 93سے ملک کرامت کھوکھر کو 770 اور سیف الملوک کھوکھر کو 690ووٹ ملے ہیں۔ پولنگ سٹیشن نمبر 45پر کرامت کھوکھر کو 440 جبکہ سیف الملوک کو 543 ووٹ ملے ہیں۔ پولنگ سٹیشن نمبر 44سے کرامت کھوکھر کو 390 اور سیف الملوک کو 340 ووٹ ملے ہیں۔ملک بھر میں جاری پولنگ آج شام6 بجے ختم ہوئی اور الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ اس سے قبل ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 270 جبکہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔پاکستان بھر میں مجموعی طور پر پولنگ کا عمل بخیر و خوبی سرانجام پایا مگر کوئٹہ میں دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو گئے جہاں پولنگ سٹیشن کے باہر خودکش حملے میں 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مختلف جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں بھی ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کی گئیں۔