کوئٹہ (نیوزڈیسک ) کوئٹہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 کے علاقے مشرقی بائی پاس پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس میں متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم لڑائی جھگڑوں کی خبریں تو آر ہی تھیں تاہم اب دھماکے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس کے بارے میں بتایا جارہاہے کہ جہاں دھماکہ ہواہے وہاں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔دوسری جانب این اے 200میں پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر کریکر حملہ کے بعد بھگڈر مچ گئی جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔حملے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو رکشہ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔کریکر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیر ے میں لے لیا اور کارروائی شروع کر دی ۔