کراچی (نیوزڈیسک)سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 میر شبیر بجارانی پولنگ سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پورے پاکستان میں الیکشن سے قبل بلامقابلہ منتخب ہونے والے وہ واحد امیدوار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس 6 کشمور سے پیپلزپارٹی کے امیدوار میر شبیر بجارانی کے مدمقابل صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے
جومسترد ہوگئے ۔ ریٹرننگ آفیسر نے میر شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 6 کے امیدوار میر شبیر علی بجارانی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی واپسی پر اگر صرف ایک امیدوار رہ جائے تو کامیابی کا پبلک نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ میر شبیر علی بجارانی نے پہلے پیپلز پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرکے گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم بعدازاں اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں معاملات طے پا جانے کے بعد وہ پیپلز پارٹی میں واپسی کا اعلان کرچکے ہیں۔