Sunday January 19, 2025

کل ووٹ صرف پی ٹی آئی کو دیں، ڈاکٹروں نے مریضوں کو سیاسی مشورہ دینا بھی شروع کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن سے ایک روز قبل تحریک انصاف کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ کل ووٹ صرف پی ٹی آئی کو دیں ،ڈاکٹروں نے مریضوں کو نسخے میں دوائی کے ساتھ سیاسی مشورہ بھی دینا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ

 

کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔پانامہ لیکس کیس سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی فتوحات کا شروع ہونے والا سفر کہیں بھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔کل عوام پاکستان تحریک انصاف کے لیے نکلے گی یا نہیں یہ فیصلہ تو کل اس وقت تک ہوچکا ہوگا۔تاہم بڑی بڑی شخصیات نے عمران خان کے حق میں بیانات دئیے ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تبدیلی کے لیے عمران خان کو ووٹ دیں۔اس موقع پرمعروف شخصیات تو ایک جانب ڈاکٹروں نے بھی تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا مشورہ دے ڈالا۔۔الیکشن سے ایک روز قبل تحریک انصاف کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔کل ووٹ صرف پی ٹی آئی کو دیں ،ڈاکٹروں نے مریضوں کو نسخے میں دوائی کے ساتھ سیاسی مشورہ بھی دینا شروع کردیا۔مندرجہ بالا تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر نے اپنے نسخے میں دوا اور پرہیز کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا بھی مشورہ دیا ہے۔اس وقت سوشل میڈیا پر ہر سو پاکستان تحریک انصاف کے چرچے ہیں تاہم کل عوام کا فیصلہ کیا ہوا اس کے لیے کل تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

FOLLOW US