لاہور (نیوز ڈیسک) ::رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ کو مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم جاری رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں اب محض 1 روز باقی رہ گیا ہےاور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین کو شکست
دینے کے لیے تیار ہیں ۔بڑے فیصلے سے 2 روز قبل گزشتہ رات تمام تر جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوچکی ہے گزشتہ رات 12بجے تمام تر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تمام کرچکی ہیں۔۔الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق تمام انتخابی امیدواروں کو پولنگ سے 2 روز قب اور 48 گھنٹوں پہلے اپنی انتخابی مہم بند کرنا ہوتی ہے۔تاہم اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن کی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں وہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تاہم کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رانا ثنا اللہ کو چھوڑ دیا گیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق رات 12 بجے کے بعد سے سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم بھی خلاف ورزی تصور ہو گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ،، 2 سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔اس موقع پر رانا ثنا االلہ کی کامیابی کی صورت میں نوٹیفیکیشن بھی روکا جاسکتا ہے