Sunday January 19, 2025

بچے کی ولادت کب تک متوقع ہے؟ شعیب ملک نے چھٹیوں کیلئے درخواست دے دی

کراچی(نیوزڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کرکٹرزکو بچے کی ولادت کی وجہ سے چھٹی ملنا چاہئے ،اکتوبر میں باپ بن جاو¿ں گا لہٰذا ان دنوں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ایتھلیٹ یا کرکٹرز کے لیے اپنے خاندان کو زیادہ وقت دینا ممکن نہیں ہوتا جو کھیل کی مصروفیات کے باعث زیادہ تر سفر میں رہتے

 

ہیں تاہم ان کا فی الوقت ایسا کرنا دنیا میں آنے والے بچے کے لیے انصاف نہیں ہوگا۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ان کے ایک دوست کرکٹر کو تنخواہ کے ساتھ تین ماہ کی رخصت ملی تھی اور وہ بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ سب اتنا آسان بھی نہیں ہے۔شعیب ملک کے مطابق انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ بھی اسی وجہ سے چھوڑی تھی کہ وہ اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتے تھے اور اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ آئندہ برس عالمی کپ کے بعد ون ڈے فارمیٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے جس کے بعد وہ صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیل کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا بھی ان کی طرح ایک ایتھلیٹ ہیں لیکن امید سے ہونے کے بعد وہ خود کو عمدگی سے سنبھال رہی ہیں اور خود کو بہترین والد ثابت کرنے کیلئے وہ کتابیں پڑھ رہے ہیں جبکہ دوستوں کے مشورے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں اور انہیں کوئی خاص پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے بچے کے ساتھ ماں اور باپ دونوں کا نام لگے گا اور یہ ان کا مشترکہ فیصلہ ہے۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010ءمیں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے تاہم ایتھلیٹ ہونے کے باعث دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا کم ہی موقع ملتا ہے ،دونوں نے کچھ ماہ قبل ہی اپنے والد ین بننے کی خوش خبری اپنے چاہنے والوں کو سنائی ہے ۔

FOLLOW US