Sunday January 19, 2025

جیل میں قید نواز شریف کیلئے خوشخبری آگئی، صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کو فون گھما کر بڑا حکم دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں صدرممنون حسین نے نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پرتشویش کا اظہار کیا۔نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ میں صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم کوعلاج معالجے کی تمام سہولیات

 

میسر کی جائیں اور نواز شریف کا مکمل علاج کرایا جائے۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں کا 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے آج سابق وزیراعظم کا مکمل طبی معائنہ کیا،میڈیکل بورڈ میں امراض معدہ،ہارٹ سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے، میڈیکل بورڈ جدید موبائل لیبارٹری بھی ہمراہ لے کر آیا تھا۔

FOLLOW US