Thursday November 14, 2024

الیکشن سے دو روز قبل ملکی فضا سوگوار ،مسلم لیگ کے جلسے پرحملہ، متعدد ہلاکتیں ہو گئیں

تلہ گنگ (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کی انتخابی مہم پر حملہ ہوا ہے۔ حملہ آور نے 5 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں اب محض 2 روز باقی رہ گئے اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں ۔بڑے فیصلے سے 2 روز قبل تمام تر

جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔آج رات 12بجے تمام تر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تمام کررہی ہیں۔آج انتخابی مہم کا آخری دن ہونے کے باعث عوام میں اور سیاسی جماعتوں میں خاصا جوش و خروش پا یا جارہا ہے۔اس موقع پر تلہ گنگ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔اس واقعے کے مطابق تلہ گنگ کے نواحی علاقے لاوہ میں مسلم لیگ ق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک مختصر اجتماع ہو رہا تھا ۔تاہم اس سیاسی سرگرمی کے ختم ہوتے ہی وہاں موجود ایک مشکوک شخص نے وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔اس واقعے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں کہ جبکہ 2 لوگ زخمی ہیں۔اس واقعہ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خود کشی کردی۔اس موقع پر واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔اس موقع پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقتولین کو بھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں معمول کی کاروائی کے بعد لاشوں کو انکے لواحقین کے سپرد کردیا جائے گا۔)مسلم لیگ ق کی انتخابی مہم پر حملہ ہوا ہے۔ حملہ آور نے 5 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں اب محض 2 روز باقی رہ گئے اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں

FOLLOW US