لاہور(نیوزڈیسک) بالی وڈ اسٹار عامر خان نے عمران خان کی فتح پر پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔۔بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان جیتیں گے تو میں عمران خان کی کامیابی کا جشن منانے پاکستان ضرور آوں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر
نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔۔الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے خود کو ذہنی طور پر انتخابات کے بعد اگلی حکومت کے لیے تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی اٹھانے شروع کر دئیے ہیں۔کچھ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جا نب سے اپنی حکومت کے پہلے 100دن کا پلان بھی عوام کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔روشن پاکستان سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 98 سیٹیں لے کر اکثریتی سیٹس لینے والی پارٹی بن کر ابھرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہو گی جس کے حصے میں 70 سیٹیں آئیں گی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی ۔اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ بالی وڈ اسٹار عامر خان نے عمران خان کی فتح پر پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔گو یہ ویڈیو پرانی ہے تاہم اس ویڈیو کو اس الیکشن کے ضمن میں دیکھا جا سکتا ہے ۔اس ویڈیو میں عمران خان اور عامر خان ایک ہی تقریب میں موجود تھے ۔اس موقع پر عامر خان نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو آپکا وژن ہے میری طرف سے نیک تمنائیں آپکے ساتھ ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان میں ایسی حکومت آئے جو پاکستان کے مسائل حل کر سکے اوروہاں خوشحالی ہو۔یہ صرف پاکستان نہیں ہم سب کے لیے اچھا ہوگا اور میرا دل کہتا ہے کہ آپ کامیاب ہوں گے کیونکہ آپ نے اس کے لیے جدوجہد کی ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ تھا کہ جب عمران خان آپ الیکشن جیتیں گے تو میں بہت سے بھارتیوں کو ساتھ لے کر آپ کی جیت کا جشن منانے پاکستان ضرور آوں گا۔اب 25جولائی کو الیکشن ہونے کے بعد نتیجہ کیا نکلتا ہے یہ تو 25 جولائی ہی کو پتہ لگے گا تاہم عامر خان ،،عمران خان کی فتح پر پاکستان آئیں گے یا نہیں اس کا عامر خان کے مداحوں کو انتظار رہے گا۔