لاہور (نیوزڈیسک)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف شائد غصہ ہی کریں لیکن ایک ملاقات میں انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ ”یہ ہم نے نہیں کیابلکہ یہ عمران خان نے پریشر بنایا ہے “۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ ہم نے ان چیزوں سے اللہ تعالیٰ کومانتے ہیں کہ ساری دنیا کارخ ایک طرف ہوتا ہے اور حالات
کارخ کسی اور طرف چلا جاتا ہے ۔ صد ر ممنون نے جو بات کہی تھی کہ ”ان کے چہروں پر پھٹکار برس رہی ہے“بعض اوقات انسان کہتا نہیں بلکہ اس کے منہ سے کہلوا دیا جاتا ہے ۔آرمی چیف پہلے چار ماہ تک نوازشریف سے مفاہمت کرتے رہے۔ ڈان لیکس پر بھی انہوں نے نوازشریف سے مفاہمت کرنے کی کوشش کی لیکن ہوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ شائد آرمی چیف اس بات کا غصہ ہی کریں لیکن جنرل باجوہ نے مجھ سے ایک ملاقات میں کہاتھا کہ” یہ ہم نے نہیں کیا بلکہ یہ عمران خان نے پریشر بنایا ہے ۔“انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونگے ۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ الیکشن وقت پر نہیں ہونگے اور ایک دو ماہ لیٹ ہو جائیں گے ۔ اب پولنگ پر دیکھا جائے گا کہ اگر پولنگ ٹھیک ہوتی ہے تو ہم کہیں کہ یہ الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں۔تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف شائد غصہ ہی کریں لیکن ایک ملاقات میں انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ ”یہ ہم نے نہیں کیابلکہ یہ عمران خان نے پریشر بنایا ہے “۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ ہم نے ان چیزوں سے اللہ تعالیٰ کومانتے ہیں کہ ساری دنیا کارخ ایک طرف ہوتا ہے اور حالات کارخ کسی اور طرف چلا جاتا ہے ۔