Wednesday October 23, 2024

ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید سزا ہونے پر شیخ رشید کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ حنیف عباسی منشیات فروخت کر رہا تھا اور پکڑا گیا، یہ لوگ دولت کی خاطر منشیات سمگلنگ میں بھی ملوث

 

رہتے ہیں، ایفی ڈرین کوٹہ کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اور حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا ہے، وہ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے اس حال کو پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ کیس کے سات ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔

FOLLOW US