Sunday January 19, 2025

عمران خان نے شاہد خٹک کو تھپڑ بے دھیانی میں نہیں بلکہ دراصل کیوں مارا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) سیینٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ امپائرکی انگلی پرچلنے والے کومیثاق جمہوریت سمجھ نہیں آئے گا، عمران خان اقتدارکی ہوس میں جمہوریت کوقربان کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سیینٹر مصطفی نواز کھوکھر نے عمران خان کی تقریر کا جواب دیتے

 

ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکی مقبولیت سے عمران خان بوکھلاہٹ کاشکارہیں، عمران خان اپنے جلسوں میں خالی کرسیاں دیکھ کرحواس باختہ ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امپائرکی انگلی پرچلنے والے کومیثاق جمہوریت سمجھ نہیں آئے گا، عمران خان اقتدارکی ہوس میں جمہوریت کوقربان کرنے پرتلے ہوئے ہیںجواپنے امیدواروں کااحترام نہیں کرتاوہ عوام کاکیاکرےگا؟،یاد رہے عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کہتا ہے نیا سوشل کنٹریکٹ ہونا چاہیے، بلاول بیٹا دس سال پہلے میثاق جمہوریت کیا گیا تھا، میثاق جمہوریت کا پہلا تحفہ ڈالر 130 روپے ہے، بلاول کے باپ کے سارے پیسے باہر پڑے ہیں، یہ امیر اور قوم مقروض ہوگئی ہے،دس سال پہلے 6 ہزار اور آج 28 ہزار ارب قرضہ ہوچکا ہے۔

FOLLOW US