راولپنڈی(نیوزڈیسک )سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایم اے ہمارے حق میں دستبردار ہوچکی ہے،ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ جو بھی ہو حنیف عباسی کو الیکشن لڑنے دیا جائے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا امیدوار ہمارے حق میں دستبردار
ہوچکاہے،ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ جو بھی ہو حنیف عباسی کو الیکشن لڑنے دیا جائے،چاہتا ہوں کہ حنیف عباسی کو ووٹ کی طاقت سے ہراوں، کل لیاقت باغ میں پی ٹی آئی اور ہمارا تاریخی جلسہ ہوگا، ایسا جلسہ لیاقت باغ کی تاریخ نے آج تک نہیں دیکھا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں پنڈی کی انتظامیہ کو سمجھائیں، الیکشن ضابطہ کے مطابق بھی جو پوسٹرز ہیں وہ اتار لیے جاتے ہیں،ایسے میں الیکشن لڑنا محال ہوتا جا رہا ہے جب بھی نئے پوسٹرز لگا لئے جاتے ہیں تو اسے انتظامیہ اتار دیتی ہے۔