Saturday November 16, 2024

خیبر پختونخوا میں اگلی حکومت کس کی ہو گی؟ الیکشن سے قبل بڑا دعویٰ سامنےآگیا

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں دعوی کرتا ہوں کہ تحریک انصاف پہلے سے زیادہ اکثریت سے جیتے گی، خیبر پختونخواہ میں 27 نئے ہسپتال بنائے،59 نئے کالجز 10 نئی یونیورسٹیز بنائی ، خواتین کے لیے پہلا کیڈٹ کالج بنایا، 300 چھوٹے ڈیم بنائے ، غربت 30 فیصد سے 12 فیصد پر آگئی،سابقہ حکمرانوں نے

 

قرضے لیکر اپنی سیکورٹی پر 360 کروڑ روپے خرچ کیے، شہباز شریف نے اپنے کیمپ آفیسز میں دس سالوں میں 5 ارب ستر کروڑ روپیہ خرچ کیے۔وہ جمعرات کی شب سندر روڈ رائے ونڈ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے،،عمران خان نے کہا کہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کریں گے جس سے ان کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر گورننس سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں اور اداروں کی مضبوطی سے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ،خیبر پختونخواہ میں 27 نئے ہسپتال بنائے جبکہ لاہور کا بجٹ پختونخواہ سے تین گناہ زیا دہ ہے، مسلم لیگ (ن) نے کتنے ہسپتال بنائے کہ شریف خاندان کے ایک فرد کا بھی پاکستان میں علاج ہو سکے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں خواتین کیلئے پہلا کیڈٹ کالج بنایا ‘300 چھوٹے ڈیم بنائے وہاں غربت 30 فیصد سے 12 فیصد پر آگئی، انہو ںنے کہا کہ ایک طرف قرضے لیے دوسری طرف جاتی امرا میںاپنی سیکورٹی پر 360 کروڑ روپیہ خرچ کیے، ایک ملک جو قرضوں پر گزارا کر رہا ہے وہا ں ان کی سیکورٹی پر 360 کروڑ روپیہ خرچ ہوا، یہ تو صرف سیکورٹی پر خرچ کیا اس کے علاوہ شہباز شریف نے اپنے کیمپ آفسسز میں دس سالوں میں 5 ارب ستر کروڑ روپیہ خرچ کیے، ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے نواز شریف نے اپنے پی ایم ہاؤس پر ایک ارب روپیہ خرچ کیے اور بیرون ملک دوروں پر بھی ایک سو کروڑ ٰ خرچ کئے، یہ بادشاہ قوم کے پیسوں سے جیسے رہ رہے ہیں اسی پر ان کو سزا ہونی چاہیے، ہم 25 جولائی کے بعد ملک کو اس دلدل سے نکال کر دکھائیں گے، 25 کو اگر اللہ نے موقع دیا پہلے ادارے ٹھیک کریں گے، پیسے اکٹھے کر کے قرضہ ختم کریں گے ، ساری کوشش ہوگی کہ مظلوم طبقے کو اوپر اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پانچ سالوں میں پچاس لاکھ گھر بنانے کی کوشش کریں گے ،اس سے روزگار بھی پیدا ہوگا، ہماری حکومت کی سب سے بڑی کوشش ہوگی کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے۔ انہو ںنے کہا کہ ہماری اقلیتوں کو غلط انفارمیشن دی جارہی ہے ،ہماری اقلیتیں برابری کے شہری حقوق رکھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پختونخواہ کے لوگ کسی بھی سیاسی جماعت کو ایک باری دیتے ہیں ‘ایم ایم اے‘ اے این پی کو باری دی اور فارغ کر دیا۔حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ سمیت پورے ملک میں اکثریت حاصل کرے گی۔دریں اثنا ء چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین نے کاہنہ نو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کا کپتان ہوں ‘ عوام نے ہی جتوانا ہے ‘ شہباز شریف کی ترقی صرف اشتہاروں میں ہے جبکہ لاہور کا سارا بجٹ رائے ونڈ پر خرچ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ اپنے ایمپائر کے ساتھ میچ کھیلا‘ ان کا اپنا ایمپائر نہ ہو تو دھاندلی کا راگ الاپتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 70فیصد لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں ۔ شہباز شریف بتائیں کہ لاہور میں عوام کیلئے کیا کام کئے۔

FOLLOW US