کراچی(نیوزڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راو انوار کی دھماکا خیزاد مواد رکھنے کے کیس میں بھی ضمانت منظور کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ ماورائے عدالت قتل کیس کے مرکزی ملزم راو اانوار کی اس سے قبل بھی عدالت نے ضمانت منظور کی تھی اور 10 لاکھ روپے زرضمانت کے مچلکے جمع کرانے
کاحکم دیا لیکن غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ضمانت نہ ہونے کے باعث انہیں رہائی نہیں مل سکی تھی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں راو¿ انوار کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کی اور ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے راو انوار کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔