لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں ان کے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ نواز شریف ملک کے تین بار
وزیراعظم رہ چکے ہیں اور انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا شہبازشریف نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو دل کا عارضہ لاحق ہے جس کیلئے انہیں ذاتی معالج سے تواتر کے ساتھ طبی معائنے کی اجازت دی جائے اور نواز شریف کو ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں واضح رہے کہ سابق وزیراعظم جو ان دنوں ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے مجرم کے طور پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے وکلاء سے ملاقات کے دوران جیل میں دی جانے والی سہولیات کے بار ے میں عدم اطمینان کااظہار کیا تھا جبکہ اس سے قبل نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی نواز شریف کو جیل میں دی گئی بیرک کے باتھ روم کی صفائی کے انتظامات پراپنے ٹوئیٹ سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں ان کے استحقاق کے مطابق سہولیات دینے کے حوالے سے خط لکھا ہے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا لکھا جانے والا خط نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کو پہنچا دیا گیا ہے ۔