Thursday September 18, 2025

کس نے کہاتھا کو دھمکیاں دیجئے شہبازشریف ،سعد رفیق اور ایاز صادق کو بہت بڑی مصیبت کاسامنا کرنا پڑ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت کو دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست عبداللہ ملک کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ بارہ جولائی کو نوازشریف کی آمد کے موقع پر شہباز شریف سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں نگران حکومت کو کھلے عام دھمکیاں لگائیں،

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے نگران حکومت کو برا بھلا کہا،درخواست میں کہا کہ شہریوں کی حفاظت کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،شہباز شریف کے بھائی کو قانون کے مطابق عدالت نے سزا سنائی،امن و امان برقرار رکھنا نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، درخواست میں استدعا کی کہ عدالت شہبازشریف سمیت دیگر لیگی رہنماوں کے خلاف نگران حکومت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔