Thursday September 18, 2025

ڈیم بنانے کےلئے 20ارب ڈالرز کی ضرورت لیکن اب تک بنائے گئے فنڈز میں کتنی رقم جمع ہوچکی ہوش اڑا دینے والے اعداد وشمار سامنےآگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کےلئے قائم کیے گئے فنڈز میں رقوم جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی۔ جس کے جواب میں آرمی

چیف قمر جاوید باجوہ نے ایک ماہ کی تنخواہ اس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا جبکہ پاک آرمی کے جوانوں اور افسران نے بھی اس میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا۔ یہاں تک کہ طالب علم بھی پیچھے نہ رہے۔ ڈیم بنانے کے لیے پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے 15 لاکھ، حمزہ علی عباسی نے 3 لاکھ اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پندرہ لاکھ دینے کا اعلان کیا۔ اس فنڈ میں اب تک ساڑھے نو کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے اس کے مکمل اعداد و شمار سپریم کورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر دیے ہیں جن کے مطابق اس فنڈ کی مد میں اب تک 9 کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار ایک سو 19 روپے جمع ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ڈیم بنانے کے لیے کم از کم 20 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے باعث چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کے لیے فنڈ کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا، جس میں سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی۔