Thursday September 18, 2025

جیل میں بند نوازشریف کے بیرک میں اچانک کتنے فٹ لمبا سانپ نکل آیا سانپ کو دیکھتے ہی سابق وزیراعظم کو کیا ہوا، خوفناک رپورٹ جاری ہو گئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی بیرک میں اچانک ایک سانپ نکل آیا جسے دیکھتے ہی سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ہو گئی۔اخبارنے بتایاہے کہ نوازشریف کے بیرک میںاچانک تین فٹ لمبا سانپ نکال آیاجسے دیکھتے ہی نواز شریف کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا۔ آس پاس موجود افراد نے سانپ کو مارنے کی کوشش کی تاہم اس میں انھیں کامیابی نہ مل سکی ۔ اور سانپ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے کہ نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔