لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) نے الیکشن مہم کو ایک دن کےلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن مہم ملتوی کرنے کی وجہ مستونگ حملہ بتائی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)سانحہ مستونگ کی وجہ سے الیکشن مہم کو ایک دن کےلئے ملتوی کر رہی ہے۔ انھوںنے کہاکہ سیاسی اجتماعات پر حملے بڑھ رہے ہیں۔ اوراس سے تشویش میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ انھوںنے کہا کہ لیکشن صرف 10 دن کی
دوری پر ہے ۔سابق وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ فول پروف سکیورٹی مہیا کرنا حکام کا کام ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے سانحہ مستونگ پر ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔