Thursday September 18, 2025

نوازشریف کی گرفتاری کی وجہ سے سرحد پر کشیدگی کے خطرات بڑھ گئے چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آمد پر پاکستانی حالات کے حوالے سے عمران خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق آج سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے۔۔جب کہ پاکستان کے مخلتف شہروں سے ن لیگ کے قافلے بھی قائد کا استقبال کرنے کے لیے لاہور ائیرپورٹ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔۔۔لاہور ائیرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا ہے۔ جب کہ ایدھی

ایمبولنس بھی لاہور ائیرپورٹ پہنچا دی گئی ہیں۔اسی متعلق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی ٹویٹ کی ہے،،عمران خان کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے کہ نواز شریف پر جب بھی برا وقت آتا ہے تو پاکستان کی سرحد پر کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔دہشت گردی کے واقعات اور سرحدوں پر گشیدگی بڑھ جانا کیا محض اتفاق ہے؟۔عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہیکہ نیب کی جانب سے پاکستان واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کے لیے وزارت دفاع سے اجازت طلب کی گئی تھی جسے وزارت دفاع نیمنظور کر لیا ۔وزارت دفاع نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو جہاز کے ایپرن تک رسائی کی اجازت دے دی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ آمد ہو گی۔ اس موقع پر لاہور ائیرپورٹ اور اس کے گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نواز شریفاور مریم نواز سوا چھ بجے کی بجائے 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے۔